رسائی کے لنکس

امریکیوں کی دوتہائی اکثریت افغان جنگ کی مخالف، رپورٹ

امریکیوں کی دوتہائی اکثریت افغان جنگ کی مخالف، رپورٹ
امریکیوں کی دوتہائی اکثریت افغان جنگ کی مخالف، رپورٹ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی طرف سے مشترکہ طور پر کیے گئے اس سروے میں کہا گیا ہے کہ تقریباََ تین چوتھائی امریکی چاہتے ہیں کے موسم گرما میں صدر براک اوباما افغانستان سے بڑی تعداد میں لڑاکا امریکی فوجوں کو وطن واپس بلا لیں۔ تاہم صرف 39 فیصد نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر بڑی تعداد میں اپنی فوجوں کا انخلاء کریں گے۔

ایک تازہ سروے رپورٹ کے مطابق تقریباََ دوتہائی امریکیوں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مزید جنگ جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، اور امریکہ میں افغان جنگ کے مخالفین کا یہ تناسب اب تک کیے گئے جائزوں میں سب سے زیادہ ہے۔

2009ء میں کیے گئے ایک سروے میں 44 فیصد لوگوں نے افغان جنگ کی مخالفت کی تھی لیکن گذشتہ ہفتے کیے گئے واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے سروے کے مطابق یہ تعداد بڑھ کر 64 فیصد ہوگئی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی طرف سے مشترکہ طور پر کیے گئے اس سروے میں کہا گیا ہے کہ تقریباََ تین چوتھائی امریکی چاہتے ہیں کے موسم گرما میں صدر براک اوباما افغانستان سے بڑی تعداد میں لڑاکا امریکی فوجوں کو وطن واپس بلا لیں۔ تاہم صرف 39 فیصد نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر بڑی تعداد میں اپنی فوجوں کا انخلاء کریں گے۔

سروے کے نتائج سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ افغانستان کی جنگ کو ختم کرنا صدر اوباما کے لیے ایک پیچیدہ مسئلہ بنے گا اور صدراتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کی راہ میں یہ معاملہ ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

2001ء میں افغان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک لگ بھگ 1,500 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی صدر نے اعلان کر رکھا ہے کہ افغانستان سے امریکی لڑاکا فوجوں کے انخلاء کا مرحلہ وار عمل رواں سال جولائی سے شروع ہوگا۔

XS
SM
MD
LG