رسائی کے لنکس

افغانستان میں یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا


کابل میں عاشورہ کا ماتمی جلوس
کابل میں عاشورہ کا ماتمی جلوس

کابل میں عاشورہ کے ماتمی اجتماعات کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور افغان فورسز کے ہزاروں اہل کار سڑکوں اور شاہراہوں پر موجود تھے۔

ہفتے کے روز افغانستان میں شیعہ مسلمانوں نے یوم عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا، جو ان کے کلینڈر کا مقدس ترین دن ہے۔

دارالحکومت کابل میں عاشقان نواسہ رسول نے ذکر کی محفلوں اور ماتم کے اجتماعات کے ذریعے حضرت امام حسین کی یاد منائی جن کی شہادت ساتویں صدی عیسوی میں ہوئی تھی۔

کابل میں ایک بڑا ماتمی اجتماع عبدالفضل کی درگاہ کے سامنے ہوا جہاں پچھلے سال ایک خودکش حملے میں 55 سوگوار ہلاک ہوگئے تھے۔

طالبان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد وہ افغانستان میں فرقہ وارانہ تشدد کا بدترین واقعہ تھا۔

کابل میں عاشورہ کے ماتمی اجتماعات کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور افغان فورسز کے ہزاروں اہل کار سڑکوں اور شاہراہوں پر موجود تھے۔

ہفتے ہی کے روز عراق کے مقدس شہر کربلا میں بھی یوم عاشورہ مذہی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
XS
SM
MD
LG