رسائی کے لنکس

افغانستان میں زلزلے سے دو ہزار اموات

افغانستان کے صوبے ہرات میں ہفتے کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ ہرات کے مختلف مقامات پر زلزلہ متاثرین نے سرد موسم میں رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق زلزلے سے 2053 افراد ہلاک اور 1240 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زلزلے سے 13 دیہات شدید متاثر ہوئے جہاں 1320 مکان مکمل منہدم ہو چکے ہیں۔ عالمی اداروں نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے افغانستان کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔ تقریباً 20 لاکھ آبادی رکھنے والا صوبہ ہرات ایران کی سرحد سے ملحق ہے۔ افغانستان کوہ ہندوکش کے اس علاقے میں واقع ہے جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ برس جولائی میں صوبہ پکتیکا میں 5.9 شدت کے زلزلے سے ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی تھیں۔


XS
SM
MD
LG