رسائی کے لنکس

افغانستان: طالبان کے حملے میں کم ازکم 12 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں 11 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن میں سے آٹھ جائے وقوع کے قریب واقع اپنی عارضی رہائشی گاہ میں سو رہے تھے۔

افغان عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے مشرق میں سرکاری عمارتوں کے ایک ’کمپاؤنڈ‘ پر حملہ کیا جس میں کم ازکم 12 افراد افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق جمعرات کی صبح غزنی صوبے میں طالبان حملہ آوروں نے سب سے پہلے بارودی مواد سے بھرے دو ٹرکوں میں دھماکا کیا، جس کے بعد مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں 11 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن میں سے آٹھ جائے وقوع کے قریب واقع اپنی عارضی رہائشی گاہ میں سو رہے تھے۔

صوبائی گورنر موسیٰ خان اکبرزادہ نے بتایا کہ اس حملے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے زیادہ تر افراد دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے اور شیشے لگنے سے ہوئے۔

عہدیداروں کے مطابق 19 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

غزنی میں ہونے والا حملہ طالبان کی جاری پرتشدد کارروائیوں کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

حالیہ مہینوں میں طالبان نے لوگر اور وردک صوبوں میں بھی سرکاری عمارتوں پر حملے کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG