رسائی کے لنکس

افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عسکریت پسندوں کے مختلف حملوں میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فوجی منگل کو جنوبی افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہوا جب کہ گذشتہ روز ایک فوجی مشرقی افغانستان میں شدت پسندوں کے حملے میں مارا گیا تھا۔

2001ء میں افغان جنگ کے آغاز سے غیر ملکی افواج کو سب سے زیادہ جانی نقصان رواں سال ہو رہا ہے اور اب تک 623 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

پیر کے روز امریکی حکام کا کہنا تھا کہ 2014ء تک افغانستان کو ملک میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں انفرادی طور پر سنبھالنے کے قابل ہو جانا چاہیئے۔

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائک ملن نے کہا ہے کہ رواں ماہ پرتگال میں ہونے والے نیٹو کے سالانہ سربراہ اجلاس میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کو سکیورٹی ذمہ داریوں کی منتقلی کے لیے افغان حکومت کی طرف سے تجویز کردہ تاریخ کی توثیق کرنی چاہیئے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے رواں سال سکیورٹی کا مکمل کنٹرول 2014ء تک افغان فورسز کے حوالے کرنے پر زور دیا تھا۔

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا آئندہ برس جولائی سے شروع کر دیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG