رسائی کے لنکس

افغانستان: ووٹ آڈٹ کے نتائج کا اعلان اتوار کو ہوگا


فائل
فائل

امکان ہے کہ ووٹ آڈٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد افغانستان میں صدارتی انتخاب کے پانچ ماہ سے جاری عمل کا خاتمہ ہوجائے گا۔

افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 14 جون کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے ووٹوں کا جائزہ مکمل کرلیا ہے جس کے نتائج کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔

امکان ہے کہ ووٹ آڈٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد افغانستان میں صدارتی انتخاب کے پانچ ماہ سے جاری عمل کا خاتمہ ہوجائے گا۔

چودہ جون کو منعقد ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دونوں امیدوار – عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی – کامیابی کا دعویٰ کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔

رواں سال اپریل میں ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں عبداللہ عبداللہ نے واضح کامیابی حاصل کی تھی لیکن کم از کم 50 فی صد ووٹوں کی شرط پوری نہ کرنے کے باعث ان کے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار اشرف غنی کے درمیان 14 جون کو دو بدو مقابلہ ہوا تھا۔

اس دوبدو مقابلے میں اشرف غنی کامیاب رہے تھے لیکن عبداللہ عبداللہ نے انتخابی عمل میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

امریکی وزیرِ خارجہ کے دباؤ پر دونوں رہنماؤں نے عالمی مبصرین کی زیرِ نگرانی ووٹوں کے جائزے پر آمادگی ظاہر کی تھی جس کے نتائج کا اعلان اب اتوار کو کیا جارہا ہے۔

امریکی دباؤ پر ہی دونوں رہنما مشترکہ حکومت کے قیام پر بھی بات چیت کر رہے ہیں جس میں صدر کے ساتھ ساتھ وزیرِاعظم کا عہدہ بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG