افغانستان کے شمال میں جمعرات کی صبح ہونے والے ایک کاربم دھماکے میں انٹیلی جنس کا ایک اعلیٰ افسر ہلاک ہوگیا۔
صوبہ قندوز کی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بم ضلعی سکیورٹی کے قومی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ پائندہ خان کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ واقعے میں وہ ہلاک اور تین بچے زخمی ہوگئے۔
گزشتہ ماہ سے عسکریت پسندوں کی طرف سے ملک میں خصوصاً اعلیٰ سرکاری شخصیات کو ہدف بنا کر ہلاک کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1