افغانستان میں حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت کابل میں خودکش بمباروں نے ہفتے کو صدارتی محل کے قریب ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مرنے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔
حملہ آوروں کی کارروائی کے بعد پولیس اور شدت پسندوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ حکام کے بقول ایک خودکش حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا گیاہے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں نے افغان فوج کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔
تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
مقبول ترین
1