رسائی کے لنکس

قندھار: امریکہ کے زیر انتظام اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ


قندھار: امریکہ کے زیر انتظام اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ
قندھار: امریکہ کے زیر انتظام اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ

افغانستان کے جنوب میں جمعرات کو مشتبہ طالبان شدت پسندوں نے غیر ملکی فوجی اڈے پر حملہ کیا۔

اتحادی افواج اور افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ قندھار میں تین حملہ آوروں نے ایک عمارت سے فوجی اڈے پر فائرنگ کی۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق بعد ازاں فوجیوں کو قریب ہی سے بارود بھری ایک گاڑی بھی ملی۔

کابل میں بین الاقوامی افواج کے ایک ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں غیر ملکی افواج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

دارالحکومت کابل سے تقریباً 482 کلومیٹر جنوب میں واقع قندھار طالبان شدت پسندوں کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG