افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں جمعرات کو ضلعی پولیس کے دفتر پر خودکش کار بم حملے میں کم از کم پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ضلع ارغستان میں کیا گیا اور اس میں چھ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں ہے۔ تاہم طالبان شدت پسندوں کی طرف سے حالیہ مہینوں میں سرکاری عمارتوں اور اہلکاروں پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔