افغانستان کے شمال میں جمعہ کی صبح سڑک میں نصب بم پھٹنے سے کم ازکم 19 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
صوبہ بلخ میں حکام نے بتایا کہ بم دھماکے کا نشانہ شادی میں شرکت کے لیے جانے والی ایک بس تھی۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں کو مزار شریف کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مقامی حکام اس میں طالبان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہیں۔
شدت پسند اکثر دیسی ساختہ بموں کو سڑک میں نصب کرکے سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
دریں اثناء شمالی صوبہ جوزجان میں ایک بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں کم ازکم نو افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔
بس میں سوار افراد کابل میں جاری افغانستان کی پہلی فٹ بال لیگ کا فائنل دیکھنے جارہے تھے۔