رسائی کے لنکس

ناقص غذا سے ہر سال 26 لاکھ بچے ہلاک: مطالعاتی رپورٹ


ناقص غذا سے ہر سال 26 لاکھ بچے ہلاک: مطالعاتی رپورٹ
ناقص غذا سے ہر سال 26 لاکھ بچے ہلاک: مطالعاتی رپورٹ

ایک تازہ مطالعاتی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ ناکافی اور ناقص غذا دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 26 لاکھ اموات کا سبب بن رہی ہے۔

بچوں کے لیے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی امدادی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھوک پر قابو پانے کی عالمی کوششوں کے باوجود ناقص غذائیت بڑے پیمانے پر نظر انداز کیے جانے والے ایک مسئلے کے طور پر موجود ہے۔ اور یہ وہ مسئلہ ہے جو دنیا بھر کے ایک چوتھائی بچوں پر اثرانداز ہورہاہے۔

دسمبر اور جنوری کے دوران کیے جانے والے اس مطالعاتی جائزے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ناقص اور کم تر خوراک کے باعث ہر ایک گھنٹے میں دنیا بھر میں300 بچے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

تنظیم کا کہناہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں اکثر ممالک میں بہت سے بچوں کو اپنے خاندان کی مدد کے لیے روزی کمانے کی غرض سے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بہت سے واقعات میں ناقص غذا کے استعمال کی وجہ تھی کہ خاندانوں کے پاس صحت بخش خوراک خریدنے کے لیے وسائل موجود نہیں تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 10 ارب ڈالر سالانہ ناقص غذائیت کے شکار 90 فی صد بچوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG