رسائی کے لنکس

افریقی جھیل کو حدت سے خطرہ: تحقیق


سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ افریقہ میں ٹانگا نیکا نامی جھیل اب اتنی گرم چکی ہے کہ پچھلے پندرہ سو سال میں کبھی نہیں رہی۔ اس سے حیوانوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اورایک کروڑ انسانوں کو بھی جو اس کے پانی پر بھی انحصار کرتے ہیں اور ماہی گیری پر بھی۔

اتوار کو رسالے نیچر جیو سائنس میں چھپنے والی اس تحقیق میں کہا گیا کہ جھیل کے درجہٴحرارت میں اضافے کا باعث خود انسان ہی ہیں۔

مصنفین کا کہنا ہے کہ اوپر کے گرم پانی تہہ کے ٹھنڈے پانیوں میں اب اس قدر مدغم نہیں ہوتے جتنے ہونا چاہئیں۔
وہ کہتے ہیں کہ اس سے مچھلیوں کی خوراک متاثر ہوتی ہے کیونکہ سظح کے قریب انہیں جو پودے وغیرہ کھانے کو ملتے ہیں ان میں وافر حیاتیات نہیں ہوتیں جو کہ پانی تہہ میں ملتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG