فلسطینیوں کےحامی سرگرم کارکنوں کا کہنا ہےکہ ایک مال بردارجہازجِس میں 20ٹن امدادی سامان لداہوا ہےہفتےکے روزغزہ پہنچنے والا ہے، اور یہ ایسا اقدام ہےجو اسرائیل کےساتھ سمندرمیں ایک اور تصادم پر منتج ہو سکتا ہے۔
غزہ کو آزاد کرو نامی تحریک کے منتظمین نے جمعے کے روز کہا کہ‘ریچل کُوری’ نامی جہاز اِس وقت بین الاقوامی پانیوں میں ہے اور غزہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے اِس جہاز پر تعمیراتی سامان، کاغذ اور دوسرا سامان بھرا ہوا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ جہاز کوغزہ نہیں پہنچنےدیا جائے گا۔ اسرائیلی عہدےداروں نے کہا ہے کہ اس کے بجائے یہ لوگ اپنا سامان جنوبی اسرائیلی بندرگاہ ‘اشوڈ’ پر اُتار سکتے ہیں۔
جمعے ہی کے روز امریکی محکمہٴ خارجہ نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اُس نوعیت کےخطرناک تصادم سے گریز کریں جیسا کہ پیر کو ہوا جب اسرائیلی کمانڈوز غزہ جانے والے جہاز پر چڑھ گئے تھے۔ ترجمان پی جے کراؤلی نے کہا کہ امریکی حکام کا آئرلینڈ کی حکومت اور دوسرے ملکوں سے صورتِ حال کے بارے میں رابطہ ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ جہاز کو غزہ نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔اسرائیلی عہدےداروں نے کہا ہے کہ اس کے بایئے یہ لوگ اپنا سامان جنوبی اسرائیلی بندرگاہ اشوڈ پر اُتار سکتے ہیں
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1