رسائی کے لنکس

الباب میں کاربم دھماکہ ہم نے کیا: اسلامک اسٹیٹ


شام کے شمالی قصبے الباب پر حملے سے ایک عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 15 جنوری 2017
شام کے شمالی قصبے الباب پر حملے سے ایک عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 15 جنوری 2017

اسلامک اسٹیٹ نے کہا ہے کہ  اس حملے ویڈیو ان کے گروپ کی نیوز ایجنسی 'اعماق' کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے۔

اسلامک اسٹیٹ نے شام کے شمالی علاقے میں ایک کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے جس میں پانچ ترک فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ حملہ جمعے کے روز شام کے قصبے الباب میں کیا گیا تھا۔

اسلامک اسٹیٹ نے کہا ہے کہ اس حملے ویڈیو ان کے گروپ کی نیوز ایجنسی 'اعماق' کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے۔

ترک فوج اور شام کے باغیوں نے اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کو سرحدی علاقے سے باہر دھکیلنے کے لیے اگست میں اپنی کارروائیاں شروع کی تھیں۔

انہوں نے کئی ہفتوں سے اسلامک اسٹیٹ کے زیر قبضہ قصبے الباب کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG