شام کے سرگرم کارکنوں کا کہناہے کہ باغی شمالی شہر حلب کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سرکاری فورسز کے خلاف سخت جنگ کررہے ہیں۔
جمعے کے روز ہونے والی جھڑپوں کے بارے میں حلب کے شہریوں اور سرگرم کارکنوں کا کہناہے کہ اتنی سخت اورگھمسان کی لڑائی کی اس سے قبل کوئی مثال موجود نہیں ہے جس میں باغی اپنے ایک نئے حملے کی مدد سے سرکاری فورسز کو شہر سے پیچھے دھکیلنے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔
جمعے کو انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی ایک عام شہری کی ویڈیو فوٹیج میں جمعرات کے روز باغیوں کو حلب پر اپنے حملہ شروع کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں حلب میں سب سے بڑے باغی گروپ توحید بریگیڈ کے سربراہ عبدالقادر صالح اپنے جنگجوؤں کو حملہ شروع کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
جمعے کو دیرالزور، درعا، حمص اور دارالحکومت دمشق میں بھی جھڑپیں ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
ایک اور خبر کے مطابق جمعے کو 20 مغربی ممالک کے وزرا اور ان کے اتحادی شام کی صورت حال پر گفتگو کرنے والے ہیں۔ اس اجلاس کی صدرات امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کریں گی۔