پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ویلٹر ویٹ کیریئر کے آغاز میں امریکہ کے لوئی کولازو کو شکست دے دی۔
لاس ویگاس میں کھیلے گئے ہفتہ کو رات دیر گئے اس میچ میں عامر خان شروع ہی سے حریف پر حاوی نظر آئے اور انھوں نے کولازو کو کسی بھی مرحلے میں پوری طرح سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
صرف آٹھویں مرحلے میں کولازو کو عامر پر ایک پوائنٹ کی سبقت مل سکی جب کہ بارہویں اور آخری راؤنڈ میں عامر تھوڑا ڈگمگائے اور ایک بار رنگ میں گرے بھی لیکن فتح سے ہمکنار ہونے میں کامیاب رہے۔
27 سالہ عامر خان تقریباً ایک سال بعد باکسنگ رنگ میں اترے، ان کا ارادہ ویلٹر ویٹ کے مایہ ناز امریکی باکسر فلوئڈ مے ویدر کا مقابلہ کرنے کا تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
جیت کے بعد عامر کا کہنا تھا کہ یہ مقابلہ بہت مشکل تھا کیونکہ کولازو بہت اچھے باکسر ہیں۔
انھیں میچ کے دو ججز نے 104 کے مقابلے میں 119 اور ایک جج نے 106 کے مقابلے میں 117 پوائنٹس دیے۔