رسائی کے لنکس

پاکستان جانے کے لئے بے قرار ہوں، انوشکا شرما


’پاکستان سے مجھے ڈھیرسارا پیار اور بہت ساری محبت ملتی ہے۔ میں بھی اپنے پاکستانی پرستاروں سے اتنی ہی محبت کرتی ہوں جتنی وہ مجھ سے کرتے ہیں۔پاکستان میں میرے بہت سے فینز اور دوست رہتے ہیں۔ میں تو خود پاکستان جانے کے لئے بیقرار ہوں بس مناسب موقع ملنے کی دیر ہے

بالی وڈ کی میگا ہیروئن، انوشکاشرما کے فینز پوری دنیا کی طرح پاکستا ن میں بھی موجود ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ انوشکا شرما بھی اپنے پاکستانی پرستاروں کی نہ صرف قدر کرتی ہیں، بلکہ ان سے پیار بھی کرتی ہیں۔

فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے فلمی کیرئیر کا شاندار آغاز کرنے والی انوشکا شرما نے ’ ٹری بیون‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان سے مجھے ڈھیر سارا پیار اور بہت ساری محبت ملتی ہے۔ میں بھی اپنے پاکستانی پرستاروں سے اتنی ہی محبت کرتی ہوں جتنی وہ مجھ سے کرتے ہیں۔ پاکستان میں میرے بہت سے فینز اور دوست رہتے ہیں۔ میں تو خود پاکستان جانے کے لئے بیقرار ہوں بس مناسب موقع ملنے کی دیر ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان بھلے ہی تناوٴ ہو، پاکستانیوں سے میرا لگاوٴ اور ان کی میرے لئے محبت کم ہونے والی نہیں۔‘

انوشکا سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی پاکستانی فلم میں کام کرنا پسند کریں گی۔۔؟ توان کا جواب تھا ’کیوں نہیں۔‘

انوشکا کے بقول، ’ایک تخلیقی انسان ہونے کے ناطے جہاں کہیں غیرمعمولی اور اچھا کام ملے گا کروں گی۔ پاکستان سے اگر کوئی چیلنجنگ اور دلچسپ رول آفر ہوا تو یقیناً قبول کروں گی۔‘

AnushkaSharma_teaser.jpg
AnushkaSharma_teaser.jpg

انوشکا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں پاکستانی میوزک بہت اچھا لگتا ہے۔ خاص کرکوک اسٹوڈیو کی وہ بہت بڑی فین ہیں۔

فلم ’بینڈ،باجا ،بارات‘ سے لے کر ’پی کے‘ جیسی بلاک بسٹرفلموں کی ہیروئن انوشکا شرما اب بالی وڈ کی سب سے کم عمر پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔دوران سفرغیرمعمولی حالات کا شکار ہونے والے جوڑے کی کہانی ’این ایچ10‘ کی پروڈیوسر انوشکا شرما ہی ہیں۔

’پروڈکشن کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ابھی سے یہ مشکل کام کیوں چننا؟‘ اس بارے میں انوشکا کا کہنا تھا ’فلم پروڈیوز کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ کہانی بہت دلچسپ اور الگ طرح کی تھی اور مجھے پوری امید ہے کہ فلم دیکھنے والے بھی اسے پسند کریں گے۔‘

انوشکا شرما کی دو فلمیں ’بامبے ویلوٹ‘ اور ’دل دھڑکنے دو‘ جلد سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

XS
SM
MD
LG