رسائی کے لنکس

سعودی اتحاد کا القاعدہ کے 800 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی اتحاد نے بیان میں کہا کہ مرنے والوں میں القاعدہ کے متعدد رہنما شامل تھے جبکہ بچنے والے فرار ہو گئے ہیں۔

سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے مطابق اس نے یمن کے ایک جنوب مشرقی شہر میں ایک ہی حملے میں القاعدہ کے 800 جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے جو گزشتہ ایک سال سے اس شدت پسند گروپ کے قبضے میں ہے۔

تاہم ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی۔

پیر کو سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی نے کہا ہے کہ سعودی فضائی اتحاد کی حمایت سے یمنی جنگجوؤں سے ملک کر ساحلی شہر مكلا میں داعش کے گڑھ پر حملہ کیا تھا۔

فوجی ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اتحادی افواج مکلا میں داخل ہو گئی ہیں ’’اور انہیں القاعدہ کے جنگجوؤں کی طرف سے کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو مغرب کی جانب پسپا ہو گئے۔‘‘

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ حملے کے دوران تیل کے ایک ڈپو پر بھی دوبارہ قبضہ کر لیا گیا ہے۔

سعودی اتحاد نے بیان میں کہا کہ مرنے والوں میں القاعدہ کے متعدد رہنما شامل تھے جبکہ بچنے والے فرار ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فوجی کارروائی یمن حکومت کی حمایت میں عالمی کوششوں کا حصہ ہے اور اس کا مقصد ان یمنی شہروں پر اثرورسوخ بڑھانا ہے جو القاعدہ کے کنٹرول میں ہیں۔

اتحاد نے کہا کہ ’’ان شہروں میں انسانی امداد میں اضافہ کرنے اور یمن کے برادر عوام کی مشکلات دور کرنے‘‘ کی امید کرتا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ لڑائی میں کوئی شہری بھی مارے گئے یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG