رسائی کے لنکس

لیبیا: احتجاجی مظاہروں میں کم از کم 46افراد ہلاک: ایمنسٹی انٹرنیشنل


لیبیا: احتجاجی مظاہروں میں کم از کم 46افراد ہلاک: ایمنسٹی انٹرنیشنل
لیبیا: احتجاجی مظاہروں میں کم از کم 46افراد ہلاک: ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کے معاملات پر نگاہ رکھنے والے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا ہے کہ لیبیا میں پچھلے تین دِنوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کم از کم 46افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خبروں کے وابستہ مغربی اداروں کا کہنا ہے کہ جمعے کے دِن لیبیا کے مشرق میں واقع بِن غازی شہرمیں نئے حکومت مخالف مظاہرے ہوئے۔

فرانسسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ بِن غازی میں مظاہرین نے جمعے کو ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کے ہیڈکوارٹرز کو نذرِ آتش کردیا۔ ملک کے دیگر مقامات سے بھی احتجاجی مظاہروں کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

جمعرات کو ملک بھر کے طول و ارض میں اُس وقت جھڑپوں کا آغاز ہوا جب لیڈر معمر قذافی کے مخالفین نے ملک بھر میں احتجاجوں کی کال دی، جسے یومِ غضب کا نام دیا گیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG