رسائی کے لنکس

ہفتے کو 11ستمبر کےدہشت گرد حملوں کی نویں برسی منائی جائے گی


11ستمبر کےدہشت گرد حملے
11ستمبر کےدہشت گرد حملے

ہفتے کے روز11ستمبر2001ء کوامریکہ پرہونے والے دہشت گرد حملوں کی نویں برسی ہے۔

اِس روز القاعدہ کے ہائی جیکروں کی طرف سے کیے گئے مربوط حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تقریباً 3000افراد کی یاد منانے کے لیے ملک بھر میں تقریبات کے ایک سلسلے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ہائی جیکروں نے چار کمرشل طیاروں پر قبضہ کرکے اُنھیں نیویارک سٹی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں ٹاورز سے ٹکرا یا۔ 110منزلہ عمارتیں منہدم ہوگئیں ، جِن میں متعدد ملازمین اورامدادی کارکن پھنس کر رہ گئے اور ہلاک ہوئے۔
دوسرا طیارہ واشنگٹن سے تھوڑا سا باہر واقع امریکی فوجی ہیڈکوارٹرز پینٹاگان سے ٹکرایا، جب کہ چوتھے ہوائی جہاز کے مسافر ہائی جیکروں کے ساتھ لڑے جس کے بعد طیارہ پینی سلوانیا کے شہر شینکز ویل میں گِر کر تباہ ہوا۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ جہاز واشنگٹن آرہا تھا۔

برسی کے موقعے پرصدر براک اوباما ہفتے کو پینٹاگان میں ہونے والی ایک یادگار تقریب میں شریک ہوں گے جب کہ نائب صدر جو بائیڈن نیویارک میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔

خاتونِ اول مشیل اوباما اور سابق خاتونِ اول لورا بش شینکزویل میں ہونے والی ایک تقریب میں تقریر کریں گی۔

ایک مسلم گروپ کی طرف سے سابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام کے قریب اسلامی کلچرل سینٹر کی مجوزہ تعمیر کے معاملے پر اِس سال برسی کے موقعے پر تلخ تنازعہ اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔

مخالفین کہتے ہیں کہ یہ تجویز 2001ء کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے خلاف گستاخانہ حرکت کے مترادف ہے، جب کہ حمایتیوں کا خیال ہے کہ سینٹر کی تعمیر مغرب اور اسلامی دنیا کے مابین اختلافات کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

XS
SM
MD
LG