رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کے پینل کا فیصلہ خلاف آیا تو گرفتاری دے دوں گا: اسانج


جولیان اسانچ (فائل فوٹو)
جولیان اسانچ (فائل فوٹو)

آسٹریلوی شہری اسانچ، نے وکی لیکس پر متعدد ایسی سفارتی خط و کتابت اور دیگر حساس معلومات افشا کی تھی جسے امریکہ خفیہ معلومات تصور کرتا ہے۔

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانچ نے کہا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کا پینل ان کے خلاف فیصلہ دیتا ہے تو وہ اپنی گرفتاری پیش کر دیں گے۔

اسانچ 2012ء سے لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں مقیم ہیں جس کا مقصد برطانیہ بدر ہو کر سویڈن جانے سے بچنا ہے جہاں انھیں جنسی زیادتی کے ایک مقدمے کا سامنا ہے۔

صوابدیدی قید سے متعلق اقوام متحدہ کا ایک ورکنگ گروپ اسانچ کے اس موقف کی تحقیقات کر رہا ہے کہ سویڈن جنسی زیادتی کے معاملے کو بہانہ بنا کر انھیں امریکہ کے حوالے کرنا چاہتا ہے جو خفیہ معلومات کو وکی لیکس پر اشاطت کی پاداش میں ان پر مقدمہ چلانا چاہتا ہے۔

آسٹریلوی شہری اسانچ، نے وکی لیکس پر متعدد ایسی سفارتی خط و کتابت اور دیگر حساس معلومات افشا کی تھی جسے امریکہ خفیہ معلومات تصور کرتا ہے۔

یہ امریکی تاریخ میں خفیہ معلومات کے افشا کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔

XS
SM
MD
LG