رسائی کے لنکس

کابل: ہوائی اڈے کے قریب خودکش بم دھماکا، ایک شخص ہلاک


حالیہ مہینوں میں کابل سمیت افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان عسکریت پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے جس میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت درجنوں شہری ہلاک ہوئے۔

افغان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پیر کو کابل کے ہوائی اڈے کے قریب ایک خودکش حملے میں کم ازکم ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش بم دھماکا ہوائی اڈے کے مشرقی داخلی دروازے کے قریب ہوا۔

دھماکے سے کئی دکانوں، گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملے کا ہدف بین الاقوامی سکیورٹی فورسز کا قافلہ تھا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بگرام ہوائی اڈے کے قریب خودکش بم حملے میں چھ امریکی فوجیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

حالیہ مہینوں میں کابل سمیت افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان عسکریت پسندوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے جس میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت درجنوں شہری ہلاک ہوئے۔

حال ہی میں قندھار ائیرپورٹ پر ہوئے حملے میں لگ بھگ 60 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔

رواں ماہ ہی طالبان نے افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ایک اہم ضلع ’سنگین‘ کے اہم مقامات پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد افغانستان حکومت نے علاقے میں اضافی کمک بھیج کر جنگجوؤں کو علاقے سے باہر دھکیل دیا۔

XS
SM
MD
LG