رسائی کے لنکس

بھارت: سیاستدان کے قافلے پر حملہ، سات افراد ہلاک


بھارت کی مشرقی ریاست منی پور میں ایک مقامی سیاستدان کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز ریاست منی پور کے صدر مقام امپھال شہر کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں مقامی قانون ساز اسمبلی کے رکن ڈبلیو کیشنگ کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے اور انہوں نے رکنِ اسمبلی کے قافلے کے زد میں آتے ہی گاڑیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

واقعے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں رکنِ اسمبلی محفوظ رہے تاہم انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ریاست میں سرگرم علیحدگی پسند گروپ ملوث ہوسکتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق منی پور میں 17 سے زائد مسلح گروپ سرگرمِ عمل ہیں جو ریاست کی بھارت سے علیحدگی کے خواہاں ہیں۔

XS
SM
MD
LG