رسائی کے لنکس

شام: سکیورٹی فورسز پر حملے میں متعدد ہلاک و زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک روز قبل شمالی شام میں ہونے والے دو خودکش کار بم دھماکوں میں بھی کم ازکم 65 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شام میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں میں کم ازکم 42 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی غیرسرکاری تنظیم "سریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس" نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح مغربی شہر حمص میں کم از کم چھ خودکش بمباروں نے سرکاری فورسز اور انٹیلی جنس ادارے کے مرکزی دفاتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

مرنے والوں میں ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار بھی شامل ہیں۔

2011ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران مختلف علاقوں پر باغیوں نے قبضہ کر لیا تھا لیکن حمص گزشتہ تین سالوں سے سرکاری فورسز کے زیر کنٹرول ہی تھا۔

خانہ جنگی اور شدت پسند تنظیم داعش کی کارروائیوں کے باعث یہ ملک بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس کی نصف سے زائد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

ایک روز قبل شمالی شام میں ہونے والے دو خودکش کار بم دھماکوں میں بھی کم ازکم 65 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ اور ترک حکام کے بقول مرنے والوں میں عام شہریوں کے علاوہ، باغی اور کم از کم دو ترک فوجی بھی شامل تھے۔

داعش کی حامی ویب سائیٹ "عماق" پر ان میں سے الباب میں ہونے والے پہلے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں آٹھ ترک فوجی اور 60 باغی جنگجو ہلاک ہوئے۔

ایسے میں جب الباب سے داعش کو پسپا ہونا پڑ رہا ہے، مبصرین یہ پیش گوئی کر چکے ہیں کہ شدت پسند تنظیم ایسے حملوں میں اضافہ کرے گی۔

XS
SM
MD
LG