لندن —
آنجہانی شہزادی ڈیانا کے زیب تن کئے ہوئے افسانوی لباس کی کامیاب نیلامی کے ذریعے ایک امدادی فنڈ کے لیے ایک لاکھ پونڈ سے زائد کی خطیر رقم اکھٹی کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ نیلامی میں فروخت کئے جانے والا لباس شہزادی ڈیانا کے پرتکلف اور رومانوی جوڑوں میں سے ایک تھا۔
تفصیلات کے مطابق، منگل کے روز لندن کے کیری ٹیلر نیلام گھر کی امدادی فیشن سیل میں شہزادی ڈیانا کا بیش قیمت (گاؤن) فروخت کے لیے رکھا گیا۔ کیری ٹیلر آکشن کی جانب سےلباس کی قیمت فروخت کا تخمینہ زیادہ سے زیادہ 80ہزار پاؤنڈ لگایا گیا تھا جبکہ، نیلامی میں پرنسسز آف ویلز شہزادی ڈیانا کے لباس کوایک غیرملکی میوزیم نے102,000 پونڈ کی رقم ادا کرکےحاصل کرلیا ہے۔
ڈیلی ایکسپریس کی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی ڈیانا کا جھلملاتا ہوا سفید لباس طلائی ستاروں، کرسٹلز اور پرل موتیوں کے دیدہ زیب کام سے مزین ہے، جبکہ لباس کے ساتھ اضافی میچنگ آستینیں اور گاؤن کی مناسبت سے ایک ہیڈ بینڈ اور پیٹی کوٹ بھی شامل ہے۔
مشہورسلیبرٹی ڈیزائنرز ڈیوڈ اوران کی بیگم ایلزبتھ ایمانوئیل نےگاوٴن کو شہزادی کی خاص تقریبات کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔ ڈیوڈ اور ایلزبتھ کا شمار شہزادی کے پسندیدہ ڈیزائنر میں ہوتا تھا، جنھیں شہزادی ڈیانا کا عروسی گاؤن تیار کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا تھا۔
ایلزبتھ ایمانوئیل نے بتایا کہ گاؤن شہزادی کے من پسند لباسوں میں سے ایک تھا جسے پہلی بار انھوں نے 1986ء میں ریڈکراس کی ایک چیریٹی تقریب میں زیب تن کیا تھا۔ اس کے بعد بھی وہ وقتاً فوقتاً گاؤن کو کئی تقریبات میں استعمال کرتی رہیں، جن میں جیمس بانڈ 007 دا لیونگ ڈے لائٹس کے پریمئیر کی تقریب قابل ذکر ہے۔
کیری ٹیلر کے ترجمان نے کہا کہ نیلامی میں شہزادی ڈیانا کے بیش قیمت لباس کو 'فیری ٹیل گاؤن' کا نام دیا گیا، کیونکہ خوبصورت طلائی پینل اور موتیوں کے کاموں سے مرصع لباس حقیقتاً کسی پری کا لباس معلوم ہوتا ہے۔