رسائی کے لنکس

خواتین کے وراثت میں حقوق کے لیے آگاہی مہم شروع


Shireen
Shireen

اس مہم کا مقصد عوام کو خواتین کے حقوق کے بارے میں باشعور کرنا ہے تاکہ وہ خواتین کو وراثت میں ان کا جائز حق دینے کے بارے میں قوانین سے آگاہ ہو سکیں۔

وزارت انسانی حقوق نے خواتین کو وراثت میں حقوق دینے کے حوالےسے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

اس مہم کا مقصد عوام کو خواتین کے حقوق کے بارے میں باشعور کرنا ہے تاکہ وہ خواتین کو وراثت میں ان کا جائز حق دینے کے بارے میں قوانین سے آگاہ ہو سکیں۔

انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اسلام اور پاکستان کا آئین خواتین کو وراثت کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔

ادھر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خاندانی اور معاشرتی دباؤ میں آ کر عورتوں کا وراثت میں جائز حق نہ دینا اسلامی تعلیمات اور آئین، دونوں کے منافی ہے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز کے مطابق پاکستان کے 1973کے آئین کے آرٹیکلز 23اور 24میں تمام پاکستانی خواتین کو وراثت میں حقوق دینے سے متعلق تفصیلات درج ہیں تاہم معاشرتی طور پر لوگ اپنے تئیں کسی نہ کسی عذر کے سبب یا کوئی بہانہ بناکر خواتین کو ان حقوق سے محروم کردیا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ پاکستانی خواتین کی اکثریت ان قوانین اور حقوق سے آگاہ نہیں۔ اس مہم کے شروع کرنے کا مقصد خواتین کو ان کے حقوق سے مکمل آگاہی دینا ہے۔

انسانی حقوق کی وزارت نے خواتین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لئے ایک ہیلپ لائن 1099 بھی شروع کی ہے۔اس ہیلپ لائن کے ذریعے کوئی بھی خاتون اپنے حق کے لئے آواز اٹھاسکتی ہے یا اپنی شکایت نوٹس میں لاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG