گلوکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے بینڈ میں شامل دیگر دو موسیقاروں کو بھی تہران سے گرفتار کیا جاچکا ہے
ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی صابحہ شیخ، اپنے علاقے کی پہلی سوشل میڈیا صحافی اور آن لائن نیوز پلیٹ فارم "برقع جرنلسٹ" کی بانی ہیں۔ فائزہ بخاری نے اُن سےجاننے کی کوشش کی کہ اُنہوں نے مشکل حالات اور بہت سی پابندیوں کے باوجود اِس شعبے کا انتخاب کیوں کیا اور وہ اپنی خبروں کی تصدیق کیسے کرتی ہیں؟
ناروے کی نوبیل کمیٹی کے سربراہ یورگین واٹنے فریڈنس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محمدی کی قید کو مستقل طور پر ختم کریں اور ان کی بیماریوں کے علاج کو یقینی بنائیں۔
حکام اور تمام طبی اداروں کے سربراہان کے اجلاس کے شرکا نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ طالبان سربراہ ہبت اللہ اخوندزادہ کے جاری کردہ فرمان کا اطلاق منگل سے ہوگیا ہے۔
عالمی ادارے کے خواتین کے ادارے اور دفتر برائے منشیات اور جرائم نے کہا کہ عالمی سطح پر 2023 کے دوران تقریباً 51,100 خواتین اور لڑکیوں کی موت کا ذمہ دار ایک قریبی ساتھی یا خاندانی فرد تھا۔
ایوارڈ وصول کرنے کی تقریب میں انہوں نے کہا کہ چراغ راہ بننا ایک قابل فخر ذمہ داری کا کام ہے اور میری کہانی اس ذمہ داری کی قیمت کی ایک مثال ہے جو سچ بتانے کے لیے ادا کی جا سکتی ہے۔
تہران کی ایک یونیورسٹی میں بطور احتجاج کپڑے اتارنے والی طالبہ کے حوالے ایران کی عدلیہ نے کہا ہے کہ ان کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں کی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق گورنر جیسے انتظامی عہدوں پر خواتین کی کامیابی ان کی انتظامی صلاحیتوں کے بارے میں پائے جانے والے عام تاثر کو تبدیل کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے
فری نگرنس کوالیشن نامی گروپ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ 19 اکتوبر کو نرگس محمدی کو "احکامات کی نافرمانی اور مزاحمت" کرنے پر مزید چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
پاکستان میں ڈھائی کروڑ کے قریب بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں اور ان میں سے آدھی تعداد لڑکیوں کی ہے ۔ بہت سی بچیوں کو سیکنڈری اور اس سے آگے پڑھنے کی اجازت بھی نہیں مل پاتی۔ غیر سرکاری تنظیم 'روشن پاکستان' لڑکیوں کی تعلیم ان رکاوٹوں کو کس طرح دور کر رہی ہے؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
عراقی کردستان میں ایک خاتون ایسے گاؤں میں زندگی واپس لانے کی کوشش کر رہی ہیں جو 38 برس قبل ویران ہو گیا تھا۔ خنچہ عمر کہتی ہیں کہ شجر کاری اور زمین کی دیکھ بھال سے انہیں زندگی کا بڑا مقصد میسر آیا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو میں۔
آتشی مارلینا اس وقت دہلی حکومت میں کابینہ کی وزیر ہیں۔ ان کے پاس تعلیم، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور پاور جیسے اہم قلمدان ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available