رسائی کے لنکس

باکو سے روس جانے والا طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ

آذربائیجان ایئر لائنز کا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اقتاؤ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے جن میں سے متعدد کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات ہیں۔ قازقستان کی وزارتِ ہنگامی حالات نے تصدیق کی ہے کہ اقتاؤ شہر میں مسافر طیارہ گرا۔ طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہا تھا۔ قازقستانی حکام کا کہنا ہے کہ مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


XS
SM
MD
LG