رسائی کے لنکس

عزیز انصاری ’ایمی ایوارڈز ‘کے لئے نامزد


’ایمی‘ کے لئے نامزدگی حاصل کرنے سے پہلے عزیز انصاری ایک اور مزاحیہ سیریز میں اپنی غیر معمولی پرفارمنس پر’ گولڈن گلوب ‘ کے لئے بھی نامزدگی پاچکے ہیں

ٹی وی سیریل ’ماسٹر آف نن‘ میں شاندار پرفارمنس دینے والے عزیز انصاری ‘ایمی ایوارڈز‘ کے لئے نامزد ہوگئے۔ عزیز جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والے پہلے فنکار ہیں جنہیں’ ایمی‘ کے لئے نامزدگی ملی ہے۔ اس حوالے سے ان کے ہاتھوں ایک نئی تاریخ رقم ہورہی ہے۔

’نیٹ فلیکس‘کے بینر تلے بننے والی مزاحیہ سیریز ’ماسٹر آف نن‘ دیسی لوگوں اور دیسی گھرانے کی کہانی ہے۔ اس کے کرداروں کو بیک وقت کئی محاذوں پر لڑنا پڑتا ہے۔ سیریز زبانی حد تک ہی قابل تعریف نہیں بلکہ حقیقت میں لائق تحسین ہے۔

سیریز میں روایتی انداز کے رٹے پٹے مردوں کے کرداروں سے ہٹ کر کچھ نیا کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ سیریز میں ڈگر سے ہٹ کر ’دیو‘ کا کردار رومانوی اور ’بالغانہ‘ ہے۔

’ایمی‘ کے لئے نامزدگی حاصل کرنے سے پہلے عزیز انصاری ایک اور مزاحیہ سیریز میں اپنی غیرمعمولی پرفارمنس پر’گولڈن گلوب‘ ایوارڈز کے لئے بھی نامزدگی پا چکے ہیں۔ ’ماسٹر آف نن‘ میں ادا کئے گئے اپنے کردار کے لئے انہیں بطور بہترین اداکار ’گولڈن گلوب‘ کے لئے نامزد کیا جاچکا ہے۔

حالیہ سالوں میں بہت سے جنوبی ایشیائی فنکاروں کو ایمی میں نامزدگی مل چکی ہے۔ لیکن، ان میں سے کوئی بھی فنکار ایسا نہیں تھا جس نے سیریز میں مرکزی کردار ادا کیا ہو۔ عزیز انصاری یہاں بھی سب سے آگے ہیں۔

XS
SM
MD
LG