رسائی کے لنکس

بالٹی مور میوزیم آف آرٹ نے 2020 کو خواتین آرٹسٹوں کے نام کر دیا


بالٹی مور میوزیم آف آرٹ, فائل فوٹو
بالٹی مور میوزیم آف آرٹ, فائل فوٹو

آرٹ کی دنیا بھر میں عالمی شہرت رکھنے والے عجائب گھر، بالٹی مور میوزیم آف آرٹ نے اعلان کیا ہے کہ 2020 میں صرف ان فن پاروں کو میوزیم کا حصہ بنایا جائے گا جنہیں معروف خواتین آرٹسٹوں نے تخلیق کیا ہو گا۔ اس کا مقصد عجائب گھر میں خواتین کے تخلیق کردہ فن پاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

میوزیم کے ڈائریکٹر کرسٹوفر بیڈ فورڈ نے نئی پالیسی کے بارے میں کہا ہے کہ اس اقدام سے طویل عرصے سے جاری عدم توازن کی اصلاح ہونے کا امکان ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ میوزیم میں ہونے والی نمائشوں میں خواتین کو نمایاں جگہ دی جائے گی۔ جبکہ 19 نمائشیں کلی طور پر خواتین کے کام پر مشتمل ہوں گی جس میں کم ازکم ایک ٹرانس جینڈر آرٹسٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

بالٹی مور میوزیم آف آرٹ میں رکھا گیا ایک یورپی فن پارہ
بالٹی مور میوزیم آف آرٹ میں رکھا گیا ایک یورپی فن پارہ

1916 میں قائم ہونے والے آرٹ میوزیم میں پہلے پہل ایک خاتون آرٹسٹ کے فن پارے رکھے گئے تھے جس کا نام اوہنماٹیس تھا۔ اس فرانسیسی آرٹسٹ خاتون کے فن پاروں کی تعداد 1000 ہے۔

اس وقت عجائب گھر میں رکھے گئے 95000 ہزار فن پاروں میں سے خواتین آرٹسٹوں کے آرٹ ورک کی تعداد محض 4 فی صد ہے۔

ریاست میری لینڈ کے صدر مقام بالٹی مور میں قائم عالمی شہرت کے حامل اس میوزیم میں رکھے گئے فن پارے پینٹنگز، ڈرائنگ اور فوٹو گراف پر مشتمل ہیں۔ ان فن پاروں کا تعلق دنیا کے تمام براعظوں سے ہے۔

بالٹی مور میوزیم آف آرٹ میں رکھا گیا ایک فن پارہ
بالٹی مور میوزیم آف آرٹ میں رکھا گیا ایک فن پارہ

میوزیم آف آرٹ میں قدیمی دور کے پچی کاری کا آرٹ، دور حاضر کا جدید آرٹ، ٹیکسٹائل کے نمونے، آرائشی آرٹ اور مجسمے بھی رکھے گئے ہیں۔

میوزیم کی عمارت کا رقبہ دو لاکھ 10 ہزار مربع فٹ ہے، جسے مختلف شعبوں میں تقسیم کر کے آرٹ گیلریاں بنائی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG