رسائی کے لنکس

حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کا ’’منصوبہ ناکام‘‘


حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کا ’’منصوبہ ناکام‘‘
حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کا ’’منصوبہ ناکام‘‘

بنگلہ دیش میں فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف بغاوت کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ماضی میں بنگلہ دیش میں فوجی جرنیل بغاوت کے ذریعے 15 سال تک ملک پر حکمرانی کر چکے ہیں۔ بریگیڈئر جنرل محمد مسعود رزاق نے صحافیوں کو بتایا کہ ’’مخصوص معلومات منظرعام پر آئیں کہ کچھ حاضر سروس فوجی افسران جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث ہیں۔‘‘

اُنھوں نے بتایا کہ ان افسران کی شناخت ہو چکی ہے اور بعض کو حراست میں لیا جا چکا ہے جنہیں فوجی عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

انٹیلی جنس عہدیدار متنبہ کرتے آ رہے تھے کہ ’’بنیاد پرست‘‘ اسلامی عسکریت پسندوں کے فوج کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ حسینہ واجد کی حکومت کو ہٹانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ لیکن مسعود رزاق نے کہا کہ ایسے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

شیخ حسینہ واجد 2009ء میں برسر اقتدار آئیں تھیں اور تب سے انھیں بنیاد پرست گروپوں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

XS
SM
MD
LG