رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش میں الیکشن سے قبل فوج تعینات، اپوزیشن کا بائیکاٹ

بنگلہ دیش میں اتوار کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ حکومت نے انتخابات سے قبل سیکیورٹی وجوہات کے سبب فوج تعینات کر دی ہے۔ فوجی دستے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت کئی علاقوں میں قائم عارضی کیمپوں میں موجود ہیں۔ فوج کے مطابق اس کے اہلکار صرف پولنگ افسران کی درخواست پر کارروائی کریں گے۔ بعض ساحلی علاقوں میں بحریہ کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پہاڑی اور دور دراز کے علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو ایئر فورس کا عملہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مدد فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی بعض اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہونے اور نگراں حکومت کے تحت الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کر رہی تھیں۔


XS
SM
MD
LG