بنگلہ دیش میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہیں اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ملک کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب سے اب تک دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ گھروں اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے سب سے زیادہ چٹاگانگ، مولوی بازار، ہبی گنج اور کومیلا متاثر ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جب کہ ملک کے پانچ بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔