رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: گارمنٹ فیکٹری میں آتش زدگی،25 افراد ہلاک


بنگلہ دیش: گارمنٹ فیکٹری میں آتش زدگی،25 افراد ہلاک
بنگلہ دیش: گارمنٹ فیکٹری میں آتش زدگی،25 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے قریب سلے سلائے کپڑے بنانے کی ایک فیکٹر ی کی کئی منزلہ عمارت میں آگ بھڑکنے سے کم ازکم 16 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے قریب سلے سلائے کپڑے بنانے کی ایک فیکٹر ی کی کئی منزلہ عمارت میں آگ بھڑکنے سے کم ازکم 25 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ ڈھاکہ سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع حامین گروپ کی فیکٹری میں آگ منگل کے روز لگی۔ یہ کمپنی بنگلہ دیش کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں شامل ہے۔

زیادہ تر ہلاکتیں، آگ کے شعلوں اور دھوئیں سے بچنے کے لیے عمارت کی بالائی منزلوں کی کھڑکیوں سے نیچے کودنے کے نتیجے میں ہوئیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ بالائی منزل کا دروازہ بند ہونے کے باعث کارکن آگ میں گھر گئے تھے۔

آگ بجھانے نے عملے کو آگ پر قابو پانے میں 15 گھنٹے صرف ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کھانے کا وقفہ ہونے کے باعث بہت سے کارکن باہر گئے ہوئے تھے، بصورت دیگر مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی۔

حکومتی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بنگلہ دیش میں تقریباً چار ہزار گارمنٹ فیکٹریاں ہیں اور ملک کی برآمدات کی تقریباً 80 فی صد آمدنی اس شعبے سے حاصل ہوتی ہے۔

بنگلہ دیشی عہدے داروں نے منگل کے روز کہا کہ دوشہروں میں گارمنٹ فیکٹریوں کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کم ازکم ایک سو زخمی ہوگئے ۔

کارکن کم ازکم اجرتوں کے نئے قانون پر عمل درآمد کے لیے مظاہرہ کررہے تھے۔ حکومت نے اجرتوں میں اضافوں کا اعلان کئی ہفتے پہلے کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG