رسائی کے لنکس

روس بنگلہ دیش میں دو ہزار میگاواٹ کا جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا

روس بنگلہ دیش میں دو ہزار میگاواٹ کا جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا
روس بنگلہ دیش میں دو ہزار میگاواٹ کا جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا

بنگلہ دیش نے روس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت روس وہاں دوہزار میگاواٹ کا ایک جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ ایک ہزار میگاواٹ کے دو ری ایکٹر ملک کے شمالی حصے روپ پور میں نصب کیے جائیں گے جن پر تقریباً دو ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

حکام کا کہناہے کہ جوہری بجلی گھر 2018 ء تک مکمل ہوجائے گا۔

بنگلہ دیش کی سائنس کی وزارت نے کہاہے کہ بجلی گھر میں استعمال ہونے والے جوہری ایندھن اور اسے دوبارہ قابل استعمال بنانے کا انتظام روس کرے گا۔

توقع ہے کہ اس سلسلے میں حتمی معاہدے پر دستخط اپریل میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے روس کے دورے کے موقع پر ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG