یوں تو چوڑیاں سال کے 12 مہینے ہی بازاروں میں دستیاب رہتی ہیں لیکن عید سے قبل بالخصوص رمضان کے آخری عشرے میں ان کی فروخت میں تیزی آ جاتی ہے۔ اندرون لاہور کے 12 دروازوں کے مرکز 'چوک پانی والا تالاب' میں چوڑیوں کا ایک بڑا بازار ہے جہاں صوبۂ پنجاب کے مختلف علاقوں کے چوڑی فروش خریداری کے لیے آتے ہیں۔ یہاں تھوک کے حساب سے رنگ برنگی ڈیزائن دار چوڑیاں ملتی ہیں۔
لاہور میں چوڑیوں کی کھنک بکھیرتا بازار

5
کانچ، شیشے اور پلاسٹک کی چوڑیاں یہاں حیدرآباد سے آتی ہیں جو خاص آرڈر پر بھی بنوائی جاتی ہیں۔

6
گزرتے وقت کے ساتھ چوڑیوں کے ڈیزائن میں بھی جدت آتی رہتی ہے۔

7
شادی بیاہ، عید اور دیگر تقریبات کی مناسبت سے الگ الگ ڈیزائن کی چوڑیاں یہاں دستیاب ہیں۔

8
مایوں کی رسم کے لیے گیندے کے مصنوعی پیلے اور سفید رنگ کے پھولوں سے تیار کردہ کڑے بھی بنائے جاتے ہیں۔