رسائی کے لنکس

انجری کے باعث ورلڈ کپ نہ کھیلنے والے فرانس کے کریم بینزیما پرجوش ہیں


جیت کی خوشی کا بے ساختہ اظہار
جیت کی خوشی کا بے ساختہ اظہار

ریال میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی نے جمعرات کو اس پر زور دیا ہےکہ فرانسیسی فارورڈ کھلاڑی کریم بینزیما اپنے ورلڈ کپ کے ڈراؤنے خواب سے نکل کر لا لیگا کے مقابلوں میں بڑے حوصلے اور جوش سے واپس آئے ہیں۔

بیلن ڈی اور( Ballon d'Or ) کا موقر اعزاز جیتنے والےکریم بینزیما کو قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے فرانسیسی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا لیکن ٹریننگ کے دوران ران کی انجری کے باعث انہیں ابتدائی کھیل سے قبل دستبردار ہونا پڑا۔

انہوں نے قطر ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس میں فرانس ارجنٹائن کے خلاف رنرز اپ تھا۔

فرانس کے فارورڈ کیلیان مبپے لوسیل اسٹیڈیم میں 2022 ورلڈ کپ فائنل کے اضافی وقت کے دوران میچ ارجنٹائن کے خلاف گول کرنے کے بعد ۔ فوٹو۔:
فرانس کے فارورڈ کیلیان مبپے لوسیل اسٹیڈیم میں 2022 ورلڈ کپ فائنل کے اضافی وقت کے دوران میچ ارجنٹائن کے خلاف گول کرنے کے بعد ۔ فوٹو۔:

کوچ انسلوٹی نے کہا کہ میں فرانس کے فیصلے کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔انہوں نے کہا تھاکہ وہ ورلڈ کپ میں نہیں کھیل سکتا۔ ہم نے ایک ایسا نوجون دیکھا جن میں حوصلہ اور جوش دونوں ہیں۔

کوچ نے مزید کہا کہ اسپین کے دارالحکومت میں 12 سیزن کے دوران 600 سے زیادہ میچ۔ وہ سیزن کے دوسرے حصے میں بہت مددگار ثابت ہونں گے۔

کریم بینزیما اس سال کے ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے بے چین تھے کیونکہ چار سال قبل جب فرانس نےروس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا تھا ، اس وقت کریم اپنی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے محروم تھے۔

انہیں فرانس کی ٹیم سے ساڑھے پانچ سال کے لیے معطل کر دیا گیا تھا کیونکہ وہ اپنے سابق ساتھی میتھیو والبوینا کو بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں ملوث تھے۔

2014 میں لی گئی ا تصویر میں فرانس کے مڈفیلڈر میتھیو والبوینا (ایل) اور فرانسیسی فارورڈ کریم بینزیما ۔اے ایف پی فوٹو
2014 میں لی گئی ا تصویر میں فرانس کے مڈفیلڈر میتھیو والبوینا (ایل) اور فرانسیسی فارورڈ کریم بینزیما ۔اے ایف پی فوٹو

کوچ کارلو اینسیلوٹی، کریم بینزیما کے کھیل کے زبردست مداح ہیں اور وہ اکثر ان کے بارے میں تبصرے کرتے ہیں۔

اپنی ایک ٹویٹ میں کوچ کارلو نے کہا تھا کہ وہ ڈریسنگ روم میں ایک حوصلہ مند لیڈر ہیں۔ وہ میرے اچھے دوست ہیں اور یہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف یہی وجہ نہیں ہے کہ وہ کھیلنے جا رہے ہیں۔ وہ اس لیے کھیلنے جا رہےہیں کہ وہ بہترین ہیں۔

اس سال اگست میں کریم بینزیما اور کارلو اینسیلوٹی کو بالترتیب 2021/22 UEFA کا پلیئر آف دی ایئر اور کوچ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

پچھلے سال میتھیو والبوینا کو بلیک میل کرنے کے معاملے پر مقدمے کی سماعت میں کریم کوایک سال کی معطل قید اور75 ہزار یورو ($ 79,500) جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

بینزیما نے فرانس کے لیے 97 میچوں میں 37 گول کیے ہیں۔

اس رپورٹ کے لیے مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG