اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں ایک مسجد میں مقیم تبلیغی جماعت کے چھ ارکان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد پورے علاقے کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور تمام علاقہ مکینوں کا کرونا کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔