رسائی کے لنکس

شبانہ اعظمی اسٹیون اسپل برگ کی سیریز میں کام کریں گی


بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی ہالی وڈ کے شہرہ آفاق پروڈیوسر اسٹیون اسپل برگ کی سیریز 'ہیلو' میں کام کریں گی۔

سیریز پر کام کا باقاعدہ آغاز اگلے سال کے شروع میں یورپی ملک ہنگری کے دارالحکومت بڈابسٹ سے ہو گا۔ شبانہ اعظمی پہلے ہی یہ سیریز سائن کر چکی ہیں۔

اس سیریز کو اوٹو باتھرسٹ ڈائریکٹ کریں گے جب کہ فلم کی کاسٹ میں نتاشا میک ایلہون، بوکیم، بینٹلے کیلو، نتاشا کلزیک اور کیٹ کینیڈی شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریز 'ہیلو' مشہور ویڈیو گیم سے ماخذ ہے۔

میگزین 'ورائٹی' کی ایک رپورٹ کے مطابق شبانہ اعظمی سیریز میں ایڈمرل مارگریٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ مارگریٹ نیول انٹیلی جینس آفس کی سربراہ تھیں۔

68 سالہ بھارتی ادکارہ شبانہ اعظمی اس سے قبل بھی متعدد بین الاقوامی پراجیکٹس کا حصہ رہی ہیں۔ ان میں 'میڈیم سووزتکہ'، 'سٹی آف جوائے' اور 'سن آف پنک پینتھر' انتہائی کامیاب رہی ہیں۔

شبانہ اعظمی ان دنوں بالی وڈ میں فراز عارف انصاری کے ڈرامے 'شیر خرماں' میں کام کر رہی ہیں۔

اس ڈرامے میں ان کا کردار ایک ماں کا ہے جب کہ مرکزی کردار سوارا بھاسکر اور دیوویا دتہ ادا کر رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG