ایک زمانے میں بالی وڈ میں جذباتی اور خاندانی کہانیوں کا راج تھا اور ان کہانیوں میں سے اکثر کا تانا بانا جس رشتے کے گرد گھومتا تھا۔۔ وہ تھا ’بھابھی ماں‘ یا ’ماں سمان بھابھی‘ کا رشتہ۔ فلمیں بنتیں، ہر کسی کو لگتا کہ یہ کہیں نہ کہیں اس کے گھر کی کہانی ہے او ر یوں باکس آفس پر یہ فلمیں خوب دھوم مچاتیں اور پیسہ کماتیں۔
ان فلموں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس دور کی بہت سی صف اول کی ہیروئنز نے نوجوانی میں ہی ’بھابھی جی‘ کا رول خوشی خوشی ادا کیا۔ لیکن جناب، اب ایسا نہیں ہے۔۔۔
بالی وڈ کی بہت سی ایکٹریسز ایسی ہیں جو نہ تو ’بھابھی‘ کے رول میں فٹ بیٹھتی ہیں اور نہ ہی انہیں بھابھی کے کردار میں دیکھنے کی لوگ خواہش رکھتے ہیں۔ وہ کون کون سی ایکٹریسز ہیں؟ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اس کا بخوبی جائزہ لیا ہے۔ ذرا ملاحظہ کیجئے:
کرینہ کپور خان
اسٹائل آئیکون اور بیوٹی کوئن کرینہ کپور کی چمک دمک بالی وڈ کی روایات کے برخلاف شادی کے بعد بھی ماند نہ پڑ سکی۔ بالی وڈ کے نواب سیف علی خان سے 2012میں شادی کی۔ لیکن، اس کے باوجود، کرینہ کی خوبصورتی اور اسمارٹنس میں کوئی فرق نہیں پڑا اور شاید یہی وجہ ہے کہ کرینہ کپور ٹاپ ہیروئن کے طور پر ہی جلوہ گر ہوتی ہیں اور ان کو ’بھابھی‘ کہہ کر بلانے والا نہ تو انڈسٹری میں کوئی ہے اور نہ ہی ان کے پرستار ان کو’بھابھی‘ کے روپ میں قبول کرنے کو تیا رہیں۔
شلپا شیٹھی
اپنے آئٹم نمبرز سے دھوم مچانے والی شلپا شیٹھی نے گھر بسایا بزنس مین راج کندرا کے ساتھ اور بن گئیں پیارے سے بیٹے کی ’ممی جی‘۔ لیکن، بھابھی نہ کہلائیں۔۔کیوں؟ کیونکہ، شلپا نے خود کو اتنی اچھی طرح مین ٹین کیا ہے کہ ان کی تازگی اور رنگ روپ پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ ’شٹ اپ‘ ، ’باوٴنس‘ اور ’تو میرے ٹائپ کا نہیں ہے‘ یہ وہ چند فلمیں ہیں جن میں شلپا کو دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ وہ شادی شدہ ہیں۔۔۔ اور بس، اسی لئے شلپا بھی ٹھہریں ’بھابھی لیگ‘ جوائن کرنے کے لئے مس فٹ۔
ملائیکہ اروڑہ خان
’چھیاں چھیاں‘ گرل ملائیکہ اروڑہ خان نے اپنے اسٹائل اور انداز سے آئٹم سونگز کو ایک نیا روپ رنگ دیا۔ ماڈل، وی جے اور پھر ایکٹریس کے روپ میں ملائیکہ کی پہچان ایک بولڈ شخصیت کے طور پر رہی۔
سلمان خان کے چھوٹے بھائی اور فلم پروڈیوسر ارباز خان سے شادی کرکے بھی ملائیکہ اروڑہ خان کبھی ’بھابھی‘ نہ بن سکیں۔ بلکہ، ایک آل آوٴٹ گلیمرس اسٹار کے طور پر ہی جانی گئیں۔ ہے نا مزے کی بات!
سنی لیون
اڈلٹ فلموں کی اسٹار سنی لیون نے بالی وڈ میں بڑی تیزی سے جگہ بنائی۔ ’جسم 2‘ اور اب ’راگنی ایم ایم ایس 2‘ میں سنی کے بے باک انداز نے کئی لوگوں کو پریشان کئے رکھا۔ سنی نے سال 2011میں ڈائریکٹر ، پروڈیوسر ڈینیل ویبر سے شادی رچائی لیکن ان کے بارے میں یہ سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ کوئی انہیں ’بھابھی‘ کا رول آفر کرے گا یا ’بھابھی‘ کہہ کر بلائے گا۔
لارا دتہ
بیوٹی کوئن لارا دتہ خوبصورتی کے علاوہ جس چیز سے پہچانی جاتی ہیں وہ ہے ان کی صاف گوئی اور مزاحیہ انداز۔ اکشے کمار کے ساتھ کی گئی فلم’انداز‘ سے لارا نے بالی وڈ میں دھماکے دار اینٹری دی اور پھر اس کے بعد پلٹ کر نہیں دیکھا۔ ٹینس پلیئر مہیش بھوپتی کی دلہنیا بنیں اور پھر کیوٹ سی بے بی سائرہ کی ماں۔ لیکن، اس سے لارا کے چارم میں کوئی فرق نہیں آیا۔
شادی کے بعد، لارا نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا، اتنی ہی پرکشش نظرآئیں۔ جیسی شادی سے پہلے ہوتی تھیں۔ اب اتنی خوبصورت خاتون کو بھلا کون ’بھابھی‘ کہنا پسند کرے گا؟