رسائی کے لنکس

اجے دیوگن کے معاوضے میں اضافہ


اجے دیوگن کے معاوضے میں اضافہ
اجے دیوگن کے معاوضے میں اضافہ

ممبئی کی ’ٹکسالی ‘زبان میں کہیں تو حالیہ فلم ”سنگھم“ کے ہیرو اجے دیوگن کے ’بھاوٴ ‘بڑھ گئے ہیں۔۔۔مطلب یہ کہ ان کی آنے والی فلم ”بول بچن “کے حقوق 53کروڑ سے بڑھ کر 94کروڑ روپے کے ہوگئے ہیں ۔

ٹائمز آف انڈیا نے خبر دی ہے کہ کچھ دنوں پہلے ان کی نئی فلم ”بول بچن“ کے حقوق خریدنے کے لئے ایک کمپنی سے ڈیل ہورہی تھی جس نے تمام کوششوں کے باوجود دنیا بھر میں فلم کی نمائش کے حقوق خریدنے کے لئے 53 کروڑ روپے کی قیمت لگائی تھی ۔

اجے کی کوشش تھی کہ انہیں زیادہ رقم ملے لیکن کمپنی اپنی شرائط پر اڑی ہوئی تھی لہذا ڈیل سے پہلے ہی معاملہ ادھورا رہ گیا۔

اجے ڈیل کی ناکامی پرکچھ مایوس اورکچھ اداس ہوگئے تھے لیکن ان کی قسمت نے یاوری کی ۔۔اور ہوا یوں کہ اسٹار اسٹودیوز نے انہیں ”بول بچن“ کے رائٹس خریدنے کے لئے 94 کروڑ روپے کی آفر کردی جسے اجے نے فوراً ہی قبول کرلیا کیوں کہ انہیں پہلی ڈیل کے مقابلے میں 41 کروڑ روپے کا فائدہ ہورہا ہے ۔

94 کروڑ روپے کی یہ رقم ا س حوالے سے اہم ہے کہ ابھی تک اجے کی کسی بھی فلم کی اتنی بھاری قیمت نہیں لگی۔ اجے دیوگن اورروہت شیٹھی کا پہلے سے ہی اس فلم کو ایک ساتھ کرنے کا معاہدہ موجود ہے۔

فلم ”بول بچن“ کے یونٹ ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ فلم میں اجے کے ساتھ ابھیشیک بچن بھی ہیں ۔

XS
SM
MD
LG