عمران ہاشمی اور عمیمہ ملک اسٹارر ’راجا نٹورلال‘ سمیت آج تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بن گئیں۔ ان میں ٹیا باجپائی کی ’آئیڈین ٹیٹی کارڈ‘ اور’ٹرپ ٹو بھان گڑھ ۔۔ایشیاز موسٹ ہانٹیڈپلیس‘ شامل ہیں۔
تینوں فلموں میں سے عمران ہاشمی کی ’راجا نٹورلال‘ کو فرنٹ رنرز کہا جاسکتا ہے ۔’راجا نٹورلال‘ پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں جمعہ کو جبکہ یو اے ای میں بدھ کو ریلیز ہوئی تھی۔ لیکن، بھارت میں کریٹکس کے لئے فلم کی اسپیشل اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھاجمعرات کو۔
فلم کے گانوں کی انٹرنیٹ پر ریلیز اورمیوزک چارٹس میں شمولیت کے بعد شائقین فلم کی ریلیز کاکافی انتظار کر رہے تھے۔پاکستان میں ’راجانٹورلال‘ کے بارے میں ہائپ عمیمہ ملک کی وجہ سے بھی کچھ زیادہ بڑھی ہوئی تھی جبکہ عمران ہاشمی کے فینز بھی فلم دیکھنے کے لئے بے تاب تھے۔
یواے ای میں ’راجانٹورلال‘ فلم بینوں کو انٹرٹین کرنے میں کامیاب رہی۔ عمران ہاشمی اور عمیمہ ملک کی ایکٹنگ کو بھی داد ملی اور گانوں کی پکچرائزیشن کو بھی سراہا گیا۔ بھارت میں بھی فلم کریٹکس نے اس کی تعریف کرتے ہوئے توقع سے بڑھ کر قراردیا۔
فلم تجزیہ کارترون آدرش کے مطابق عمران ہاشمی نے تو توقع کے مطابق اچھی پرفارمنس دی۔ لیکن، عمیمہ نے بھی عمران کے مقابل جم کر اداکاری کے جوہر دکھائے جو قابل تعریف ہے۔ دونوں کی جوڑی کو بھی لوگوں نے پسند کیا۔
ٓاب کچھ بات پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی فلموں کی۔ یش راج فلمز کی ’مردانی‘ میں رانی مکھرجی نے لیڈنگ رول ادا کیا ہے اور جس کی دھوم، رانی کے ’زبردست‘ ایکشن پیکڈ سینز کی وجہ سے ریلیز سے پہلے ہی خوب پھیلی۔فلم کا آغاز تو بس درمیانہ رہا ٰجس کی بڑی وجہ اجے دیوگن کی ’سنگھم ریٹرنز‘ تھی۔ لیکن ویک اینڈ تک فلم کے کلیکشنز بڑھ گئے۔
’گلیم شیم‘ کے مطابق لیڈ رول میں رف اینڈ ٹف ہیروکے بجائے خوبصورت ہیروئن کا مرکزی کردار ہونے کے باوجود فلم نے اوورسیز میں اچھا بزنس کیا۔اوپننگ ویک اینڈ میں ’مردانی‘ نے یوکے میں 47,000 پاوٴنڈز اور امریکا میں 170,000 ڈالرز کمائے۔
گذشتہ ہفتے ہی ریلیز ہوئی ’میڈ اباوٴٹ‘، ’ممبئی کنکشنز‘ اور ’کاتیاباز‘ باکس آفس پرکمال نہ دکھا سکیں۔
روہت شیٹھی کی ’سنگھم ریٹرنز‘۔ سپرہٹ ثابت ہوئی اور مسلسل اچھا بزنس کر رہی ہے۔ اوپننگ ویک اینڈ پر 112کروڑ کمانے والی ’سنگھم ریٹرنز‘ اجے دیوگن کی اوورسیز میں سب سے زیادہ ہٹ فلم ہے، جس نے ریلیز کے بعد دو ہفتوں میں 313,000 پاوٴنڈز برطانیہ اور1,086,000 ڈالرز امریکا میں کمائے۔
اکشے کمارکی ’انٹرٹینمنٹ‘ ایوریج بزنس کرسکی جس کے دوہفتوں کے کلیکشنز 67 کروڑ رہے۔’انٹرٹینمنٹ‘ اوورسیز میں اچھا بزنس نہ کرسکی۔ فلم یوکے میں 265,000 پاوٴنڈز اورامریکا میں 375,000 ڈالرز کابزنس کرپائی۔
اور آخر میں ذکر سلمان خان کی ’کک‘ کا۔۔ساجدنڈیا والا کی فلم ’کک‘ بلاک بسٹر رہی۔ بھارت میں فلم نے چار ہفتوں میں مجموعی طورپر 233کروڑ کمائے اور اوورسیز میں مجموعی طورپرساڑھے گیارہ ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔امریکی باکس آفس پر کلیکشنز 2,400,000 ڈالرزجبکہ یوکے میں 1,210,000 پاوٴنڈز رہے۔