رسائی کے لنکس

آئٹم سانگ سے پرہیز کیسا، سونا کشی کا سوال


آئٹم سانگ سے پرہیز کیسا، سونا کشی کا سوال
آئٹم سانگ سے پرہیز کیسا، سونا کشی کا سوال

فلم 'دبنگ' کی 'دبنگ' ہیروئن سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ انہیں آئٹم سونگ سے پرہیز نہیں۔ ان کے بارے میں پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ وہ آئٹم سونگ کرنے سے گھبراتی ہیں اور اس کا تو نام سن کر ہی انہیں پسینہ آنے لگتا ہے۔ مگر اب جبکہ وہ بے شمار فنکشنز میں ڈانس کرچکی ہیں، شاید ان کا نظریہ بدل گیا ہے۔ اب ان کا کہنا ہے کہ ’آئٹم سانگ سے پرہیز کیسا؟‘

سوناکشی کا کہنا ہے کہ انہیں ملائکہ اروڑہ، ملیکہ شراوت یا کترینا کیف کی صف میں کھڑا ہونے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن وہ جو بھی کرینگی حدود میں رہ کرکریں گی۔ ان کے بقول ’میں نے اسٹیج پر بہت بار رقص کیا لیکن حدود میں رہتے ہوئے۔ میں ڈانس کے وقت اپنے کپڑوں کا ہی خیال نہیں رکھتی بلکہ ڈانس کے اسٹیپس فحش نہ ہوں، اس کا بھی خوب خیال رکھتی ہوں‘۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے جو بھی رول آفر کیا جاتا ہے میں اسے پوری طرح سوچ سمجھ کر ہی قبول کرتی ہوں۔ اب تک جو بھی رولز کرنے سے میں نے انکار کیا ان میں میرے کرنے کیلئے کچھ نہیں تھا۔ میں شوپیس اداکارہ بھی بننا نہیں چاہتی، کیوں کہ انڈسٹری میں آپ ایک بار جو رول کرلیں اس کی چھاپ آپ پر لگ جاتی ہے اور میں اسٹیئریو ٹائپ رول کرنا نہیں چاہتی۔

'دبنگ' میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کرنے والی سوناکشی کی آنے والی فلموں میں 'جوکر' اور 'ریس ٹو' شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG