بھارت میں ان دنوں پرانی ہیروئنوں کی فلموں میں دوبارہ آمد کا ' فیشن 'آیا ہوا ہے۔دوسری ہیروئنز کی دیکھا دیکھی مادھوری دکشت نے بھی فلموں میں دوبارہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں لہذا وہ بھی دوبارہ فلمی دنیا میں آنا چاہئیں گی۔
مادھوری ان دنوں ٹی وی پر ایک ڈانس رئیلٹی شو "جھلک دکھلا جا"میں جج کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ یہ شو سونی ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔
ٹی وی اور فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ مادھوری نے ایک مرتبہ پھر ماڈلنگ بھی شروع کردی ہے اور اس وقت وہ جوہی چاولہ کی طرح کئی کمرشلز میں نظر آرہی ہیں۔
مادھوری ڈکشت سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے باقاعدہ کسی فلم کو سائن کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو نہیں لیکن انہوں نے فلم کے حصول کے لئے دوڑ دھوپ شروع کردی ہے۔
مادھوری ڈکشت نے کچھ سال پہلے ہی شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم " دیوداس " کی تھی جس نے باکس آفس پر خوب بزنس کیا۔ تاہم اسی دوران انہوں نے شادی کرلی جس کے بعد انہیں نئی فلمیں ملنا بند ہوگئیں۔
ایک عجیب اتفاق کہیے یا فلمی رسم ورواج ، جو ہیروئن بھی شادی کرلیتی ہے اسے نئی فلمیں ملنا بند ہوجاتی ہیں۔ سری دیوی، کرشمہ کپور اور خود مادھوری کی مثالیں سامنے ہیں۔
اس سلسلے میں ایک پروڈیوسر، ڈائریکٹر کا کہنا ہے ۔" بھارتی فلم بین شادی شدہ ہیروئنوں کو باغوں میں گانے گاتے اور ہیرو سے عشق کرتا ہوا نہیں دیکھ پاتے اس لئے جو بھی ہیروئن شادی کرتی ہے اسے لیکر پروڈیوسر ز فلمیں بنانے کا رسک نہیں لیتے کیوں کہ وہ ماضی میں مشاہدات کرچکے ہیں۔ جو ہیروئن بھی شادی کے بعد اسکرین پر آئی اس کی فلم فلاپ ہوجاتی ہے