رسائی کے لنکس

سلمان خان، سوناکشی سے زرین خان تک سب کے سرپرست


سلمان نئے چہروں کے ہی ’گاڈفادر‘ نہیں، بلکہ کچھ ایسے ناموں کو بھی فلمی صنعت اور فلم کے افق پر چمکانے میں کامیاب ہوئے جن کا پہلے سے کوئی فلمی کنکشن تھا ہی نہیں۔ نہ ان کا کوئی رشتے دار فلمی دنیا سے جڑا تھا نہ ماں، باپ اور نہ بہن، بھائی

سلمان خان فلمی صنعت کے بہت سے فنکاروں کے سرپرست ہیں۔ ان میں سورج پنچولی، زرین خان، ارجن کپور، ڈیزی شاہ اور سوناکشی سنہا جیسے کئی بڑے نام شامل ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینل، ’آئی بی این لائیو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بہت سے ’نیو کمرز‘ ۔۔ دبنگ ہیرو کے ہاتھوں اور انہی کی بدولت متعارف ہوئے۔

اداکار تو ایک طرف، سلمان نے فلمی صنعت کو اپنے ہاتھوں سے تراشی ہوئی کئی اداکارائیں اور میوزک کمپوزر بھی دیے ہیں۔ وہ بہت سے نئے لوگوں کو آگے لائے اور بہت سے فنکاروں کے کیرئیر کو سہارا بھی دیا۔

سلمان نئے چہروں کے ہی ’گاڈفادر‘ نہیں بلکہ کچھ ایسے ناموں کو بھی صنعت اور فلم کے افق پر چمکانے میں کامیاب ہوئے جن کا پہلے سے کوئی فلمی کنکشن تھا ہی نہیں۔ نہ ان کا کوئی رشتے دار فلمی دنیا سے جڑا تھا نہ ماں، باپ اور نہ بہن، بھائی۔

ایک سرسری جائزے کے مطابق، 2000ء سے انہوں نے نوجوانوں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا ہے۔

سلمان خان عمر کی 51ویں بہار دیکھ رہے ہیں۔ اس دوران، جن فنکاروں کی انہوں نے تراش خراش کر پوری ایک فضل تیار کی، وہ بہت مثالی ہے۔ مثال کے طور پر:

سوناکشی سنہا
سوناکشی خود اس بات کی متمنی تھیں کہ سلمان خان ہی انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف کرائیں۔ سوناکشی اپنی پہلی فلم ’دبنگ‘ کے ریلیز ہونے سے بھی کئی سال پہلے سے سلمان خان کو جانتی تھیں۔سلمان نے اس جان پہچان کا حق ادا کیا اور ’دبنگ‘ کے ذریعے سوناکشی کو فلم انڈسٹری میں آسانی کے ساتھ آنے کا موقع مل گیا۔ آج کون ہے جو سوناکشی کو نہیں جانتا۔ سوناکشی سلمان خان کو اپنا محسن تسلیم کرتی ہیں اور انہیں بہت قدر و منزلت کی نظر سے دیکھتی ہیں۔

ارجن کپور
گرچہ، ارجن کپور کو یش راج کی فلم ’عشق زادے‘ سے بطور فنکار سامنے آنے کا موقع مل گیا تھا، لیکن یہ سلمان خان ہی تھے جنہوں نے ارجن کو ناصرف تربیت دی بلکہ انڈسٹری کے موجودہ تقاضوں کے مطابق انہیں ’فٹ‘ بھی بنایا۔

سورج پنچولی
سورج، ادیتا پنچولی کے صاحبزادے ہیں۔ وہ سلمان خان کی پروڈکشن وینچر ’ہیرو‘ کے ذریعے متعارف ہوئے۔ گرچہ، فلم نے باکس آفس پر اوسط سطح کا ہی بزنس کیا، لیکن سورج اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے بہتر انداز میں متعارف ہونے کا وہ سپنے میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے۔

اتھیا شیٹھی
اتھیا، سنیل شیٹھی کی بیٹی ہیں۔ انہیں بھی سلمان خان فلمز کی پروڈکشن ’ہیرو‘ کے ذریعے متعارف ہونے کا موقع ملا۔ سنیل اور سلمان میں کافی گہری دوستی ہے۔ اتھیا نے اپنی پہلی فلم میں اپنے کام سے یہ ثابت کیا کہ وہ باصلاحیت ادکارہ ہیں۔ ان کے پاس اس وقت بھی کئی فلمیں ہیں۔

زرین خان
زرین خان، کترینا کیف سے بہت زیادہ ملتی جھلتی شکل کی مالک ہیں۔ زرین کو سلمان خان کی فلم ’ویر‘ سے متعارف ہونے کا موقع ملا ور اس کے بعد ایک اور ہٹ فلم ’ہیٹ اسٹوری تھری‘ سے بھی انہوں نے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کی۔

ڈیزی شاہ
ڈیزی کو سلمان نے فلم ’جے ہو‘ میں لاونچ کیا تھا۔ وہ خان فیملی سے بہت قریب تعلقات رکھتی ہیں۔ شاہ کو پہلے بھی سلمان کے کئی فیملی فنکشنز میں دیکھا جاتا رہا ہے۔ ڈیزی شاہ بھی ’ہیٹ اسٹوری تھری‘ سے کامیابی کے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG