رسائی کے لنکس

بغداد: بم حملوں میں 17 افراد ہلاک، 60 زخمی


پارک کی ہوئی موٹر گاڑی میں نصب کیا گیا بم شہر کے شمال مغربی میں الحریہ کے مضافات میں واقع ایک تجارتی علاقے کی مشہور پھل اور سبزی منڈی میں پھٹا، جہاں زیادہ تر شیعہ آبادی رہتی ہے، جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوئے

حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز بغداد میں پانچ دھماکے ہوئے، جن میں کم از کم 17 افراد ہلاک جب کہ 60 زخمی ہوئے۔

پارک کی ہوئی موٹر گاڑی میں نصب کیا گیا بم شہر کے شمال مغربی میں الحریہ کے مضافات میں واقع ایک تجارتی علاقے کی مشہور پھل اور سبزی منڈی میں پھٹا، جہاں زیادہ تر شیعہ آبادی رہتی ہے، جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

اہل کار، پولیس اور اسپتال کے حکام، جنھوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر گفتگو کی، چونکہ اُنھیں اخباری نمائندوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں، کہا ہے کہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈوائس کے پھٹنے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوئے، جو شمالی بغداد میں الشعب کے مضافات میں واقع مشہور مارکیٹ میں ہوا۔

دو دیگر دھماکے توپچی اور سردہ کے تجارتی مراکز میں ہوئے جن میں چار افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ دوسرا بم غریب آبادی والے علاقے صدر سٹی میں ایک مائکروبس میں پھٹا، جس میں چھ افراد زخمی ہوئے۔

اتوار کے روز ہونے والے حملوں سے ایک روز قبل داعش کے ایک خودکش بم حملہ آور نے شیعہ زائرین کے امدادی مرکز پر دھماکہ کیا تھا جس واقع میں کم ازکم سات ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

اتوار کے روز ہونے والے بم حملوں کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم، سنی انتہا پسند گروپ عراق کےشیعہ اکثریتی علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں، جنھیں وہ مرتد قرار دیتے ہیں، جو، بقول اُن کے ''واجب القتل'' ہیں۔

تازہ ترین بم حملوں کا یہ سلسلہ ایسے وقت ہوا ہے جب عراق کی سلامتی افواج داعش سےموصل کا قبضہ چھڑانے کے لیے کارروائی کر رہی ہیں، جو عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے۔

XS
SM
MD
LG