رسائی کے لنکس

برازیل سیلاب، کم از کم 90ہلاک


برازیل سیلاب، کم از کم 90ہلاک
برازیل سیلاب، کم از کم 90ہلاک

امدادی ٹیمیں شہر کے پہاڑی علاقوں میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملبے تلے دبے گھروں سے لاپتہ اور ہلاک ہونے والوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیورو میں موسلادھار بارش کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 90کے قریب افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق 33افراد ریو ڈی جنیورو شہر میں ہلاک ہوئے جہاں 24گھنٹوں کے دوران 28سینٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ملحقہ شہر نیٹروئی میں بھی 30سے زائد لوگ ہلاک ہوئے۔

امدادی ٹیمیں شہر کے پہاڑی علاقوں میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملبے تلے دبے گھروں سے لاپتہ اور ہلاک ہونے والوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

ملک میں گذشتہ دہائیوں کے دوران ہونے والے یہ شدید ترین بارش ہے جس نے متاثرہ علاقوں میں زمینی اور فضائی ٹریفک کو بری طرح متاثر اور زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے جب کہ صدر لیوز ڈراسیو ڈا سلوا کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جنھیں زیادہ خطرہ لاحق ہے وہ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

خیال رہے کہ ریو ڈی جنیورو کو اس سال معمول سے زیادہ گرم موسم اور بارشوں کا سامنا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

XS
SM
MD
LG