جنوبی برازیل میں ایک ٹرک اور بس کی ٹکر میں کم ازکم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
برازیل کی وفاقی ہائی وے پولیس نے کہاہےکہ ہفتے کے روز ایک ٹرک ریاست سینٹا کیٹارینا میں موڑکاٹتے ہوئے الٹ کر دوسری جانب سے آگے والی ٹریفک کی جانب پھسل گیا جس سے سامنے سے آنے والی ایک بس ٹکرا گئی ۔
ٹرک ڈرائیور اور بس میں سوار دو درجن افراد ہلاک ہوگئے۔ کم ازکم 17 مسافر زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال پہنچا دیاگیا۔
ٹرک پر لدے ہوئے لکڑی کے تختے سڑک پر بکھر گئے جسے صاف کرنے پر کئی گھنٹے صرف ہوئے۔ اس دوران ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہی۔
مقامی عہدے داروں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مسافر ایک میلے میں شرکت کے لیے جارہے تھے ۔