برطانیہ کی فلمی دنیا کے معتبر اور آسکرز کے ہم پلہ سمجھے جانے والے برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز یا 'بافٹا ایوارڈز ' کی تقریب میں سائنس فکشن فلم ' گریوٹی' نے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کر کے میدان مار لیا ہے۔
سال 2014 کے بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں بہترین برطانوی فلم کی کیٹیگری میں 'گریوٹی ' نے ایوارڈ جیتا۔ فلم گریوٹی اس تقریب میں کل چھ ایوارڈز اپنے نام کرانے میں کامیاب رہی جس میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔
67 واں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد ہونے والی بڑی فلموں میں 'وولف آف وال اسٹریٹ، امریکی ہسل، کیپٹن فلپس اور فلو مینا کو شکست دے کر بہترین فلم کا ایوارڈ کرب ناک اسٹوری پر مبنی فلم' 12' ائیرز اے سلیو' نے حاصل کیا۔
یہ فلم برطانوی ہدایتکار اسٹیو میک کوئین نے بنائی ہے جس کےپروڈیوسر ہالی وڈ کے نامور اداکار بریڈ پٹ ہیں برطانوی آسکر جیتنے والی فلم کوآئندہ ماہ ہونے والے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ فلم برطانوی ہدایتکار اسٹیو میک کوئین نے بنائی ہے جس کےپروڈیوسر ہالی وڈ کے نامور اداکار بریڈ پٹ ہیں برطانوی آسکر جیتنے والی فلم کوآئندہ ماہ ہونے والے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
لندن کے' رائل اوپرا ہاؤس ' میں اتوار 16 فروری کی شام میں سجنے والی بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں فلمی دنیا کی نامور ہستیوں نے شرکت کی جب کہ، تقریب کی سب سے خاص بات شہزادے ولیم کی آمد تھی جنھوں نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے سے پہلے سخت سردی میں ہال کے باہر موجود لوگوں کے ساتھ بھی وقت بیتایا۔ بافٹا ایوارڈز کی میزبانی کے فرائض اسٹیفن فرائی نے بے حد خوش اسلوبی سےانجام دیئے۔
اس سال بہترین فلموں کی کیٹیگریز میں نامزد ہونے والی فلموں میں سے دو مختلف مزاج رکھنے والی فلموں کے درمیان مقابلہ جم کر ہوا۔
تھری ڈی اسپیس تھرلر فلم گریوٹی 'گیارہ 'نامزدگیوں کے ساتھ بافٹا ایوارڈز میں سر فہرست رہی وہیں 12 ائیرز اے سلیو کل دس نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر نظر آئی ۔
تھری ڈی اسپیس تھرلر فلم گریوٹی 'گیارہ 'نامزدگیوں کے ساتھ بافٹا ایوارڈز میں سر فہرست رہی وہیں 12 ائیرز اے سلیو کل دس نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر نظر آئی ۔
بافٹا ایوارڈز کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ 12 ائیرز اے سیلیو سے اداکار 'چیویٹیل جیوفر' نے حاصل کیا ۔36 سالہ برطانوی اداکار چیویٹیل جیوفر یہ ایوارڈ لیونارڈ ڈی کیپریو ، ٹام ہینکس جیسے بڑے اداکاروں کو شکست دے کر حاصل کیا ۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم بلیو جیسمین سے برطانوی اداکارہ 'کیٹ بلانشے' نے جیتا ان کے ساتھ اس کیٹیگری میں دیگر نامزد اداکاراؤں میں گریوٹی سے سینڈرا بلاک ،امریکی ہسل سے ایمی ایڈمز اور فلومینا کی جیوڈی ڈینچ ،ایما تھامسن بھی شامل تھیں ۔
44 سالہ آسٹریلین اداکارہ کیٹ بلانشے کو ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی سب سے زیادہ فیورٹ اداکارہ قرار دیا جارہا ہے۔
بافٹا ایوارڈز کی معاون اداکارہ کی کیٹیگریز میں جولیا رابٹس اور اوپرا ونفرے کی موجودگی میں یہ ایوارڈ امریکی ہسل کی اداکارہ 'جینیفر لارنس' کے حصے میں آیا ۔
معاون اداکار کی کیٹیگری میں فلم کیپٹن فلپس میں بحری قزاق کا کردار ادا کرنے والے نئےصومالی اداکار 'بارکد عابدی' نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔
بافٹا کی اس تقریب میں لیونارڈ ڈی کیپریو کی شہرت یافتہ فلم دا گریٹ گیٹسبی نے دو ایوارڈز حاصل کئے ۔
امریکی ہسل نے بافٹا ایوارڈز کی تین مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز حاصل کیے۔
انگریزی زبان کے علاوہ دوسری زبان میں بافٹا ایوارڈ کی حقدار اطالوی فلم ' دا گریٹ بیوٹی' قرار پائی ۔
برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس ایوارڈ جیتنے والے اداکاروں کوعام طور پر آسکرز ایوارڈز کے لیے بھی فیورٹ سمجھا جاتا ہے۔ آسکر ایوارڈز کی تقریب مارچ 2 کو منعقد کی جائے گی ۔